Story of Ginger

ادرک کی کہانی اس کی زبانی۔۔۔


جب میں پہلی مرتبہ زمین سے باہر نکلی اور میں نے سورج کی کرنوں کو دیکھا تو میری آنکھیں چندھیا گئیں اور میں گر پڑی مجھے ایک کسان نے اٹھایا اور اپنے ساتھ اپنے گھر لے گیا میں بہت خوش ہوئی کہ میں پہلی مرتبہ کسی کے گھر جا رہی ہوں۔۔۔ مگر یہ کیا۔۔۔ کسان نے اپنی بیوی سے کہا یہ لو اور مجھے اس ادرک کی چائے بنا کے دے دو ۔۔۔ اس کی بیوی نے مجھے کاٹا اور چائے بنا ڈالی۔۔۔۔


میں وہاں سے فرار ہو گئی 🏃راستے میں مجھے ایک عورت ملی،  اس عورت نے مجھے اٹھا لیا اور اپنے ساتھ گھر لے آئیں مجھے لگا یہ میری ہمدرد ہوگی لیکن وہاں بھی کیا تھا اس نے مجھے کوٹا اور اپنے کھانوں میں شامل کر لیا۔۔۔


میں وہاں سے بھی چھپتے چھپاتے بھاگ نکلی۔۔۔۔🏃

راستے میں مجھے ایک آدمی ملا اس نے سفید رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا میں اس کی کوٹ کی جیب میں جا کر چھپ گئی۔۔۔۔

مگر ہائے رے میری پھوٹی قسمت۔۔۔۔۔ 🤕🤕🤕

وہ ایک سائنسدان نکلا۔۔۔۔


 اس نے مجھ پر طرح طرح کے تجربات کرنا شروع کر دئیے اور مجھے کوٹ کر سانس کے مریضوں کو کھلا دیا، میرا جوس نکال کے بلڈ پریشر، شو گر ، کینسر اور اور پیٹ کے مریضوں کو پلا دیا۔۔۔۔۔


میں وہاں سے بھی بھاگتے بھاگتے ایک جنگل میں جا پہنچی اور درخت کے سہارا لے کر بیٹھ گئی۔۔۔۔

 میری سانس بہت پھولی ہوئی تھی کہ اچانک ایک بند رآ گیا وہ مجھے درخت پر لے کے چڑھ گیا اور مجھے کھانے لگا مگر کمبخت وہ بندر تھا۔۔۔۔🙊🙈🙉

اور بندر کیا جانے ادرک کا سواد۔۔۔۔


اس نے مجھے اتنی اونچائی پر سے نیچے پھینک دیا اور میں ٹیڑہی میڑی ہوگئ۔۔۔۔

اور اب میری بس ہو چکی تھی۔۔۔ اب میں دوبارہ زمین کے اندر جا رہی ہوں کیونکہ میں وہی بہت اچھی تھی۔۔۔۔

 اللہ حافظ۔۔۔۔۔۔



Comments

Popular posts from this blog

John Oliver's Red Lobster re-creation delights fans